خیبر ایجنسی ، وادی تیرا میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک ، 5 زخمی ،پاک افغان سرحد کے قریب چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں2 حملہ آ ور ہلاک،ایک اہلکار شہید،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے،ترجمان ایف سی

بدھ 3 فروری 2016 08:45

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیرا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئیہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں فصائی کارروائیوں اور فائرنگ کے دوران کم از کم چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور لشکر اسلام سے ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار شہید ہوگیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب ایف سی اہلکار کیمپ کے اندر فرائض کی ادائیگی کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے ،ایف سی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے ،عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیز، چار دستی بم، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ،ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک اہلکار بھی شہید ہوا ہے ۔