لاہور کی یونیورسٹی کے طلبہ کی ناقابل یقین تہلکہ خیز ایجاد

منگل 2 فروری 2016 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)لاہورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی یو نیورسٹی کے طالب علموں نے موم بتی سے بجلی تیار کرنے والے روبوٹ بنالیے۔ یہ روبوٹ آگ میں پھنسے لوگوں کو بچا نے جیسی امدادی سرگرمیاں بھی انجام دے سکیں گے۔آئی ٹی یونیورسٹی ارفع کریم ٹاور میں تھرڈ سیمیسٹر کے طلبہ کے تیار کردہ 25ربوٹس کی نمائش کی گئی، روبوٹس دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔

(جاری ہے)

یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کاکہنا تھا کہ طلبہ کی یہ تخلیقی کاوش خوش آئندہے ، ا س حوالے سے انہیں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔روبوٹس تیار کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ موم بتی سے بجلی تیار کریں گے اوراگر کہیں آتشزدگی کی صورت میں شیشے توڑ کر پھنسے لوگوں کو بچائیں گے۔نمائش کے شرکاء کا کہناتھاکہ پاکستان میں روبوٹس کی تیاری پہلا اور حیران کن واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :