ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار700روپے سے بڑھ کر45ہزار750روپے ہو گئی

منگل 2 فروری 2016 08:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1123ڈالرہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت45ہزار700روپے سے بڑھ کر45ہزار750روپے ہو گئی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت39ہزار214روپے پر جا پہنچی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت640روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔