کوئٹہ/ ژوب،چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرنٹیئر کور کی علاقے کی ناکہ بندی ،سرچ آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند ہلاک،1 ایف سی اہلکار شہید

منگل 2 فروری 2016 08:29

کوئٹہ/ ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)ژوب کے علاقے پاک افغان سرحدکے قریب قمرالدین کاریز کے علاقے کانو کائی میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرنٹیئر کور کے عملے نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے علاقے کا سرچ آپریشن کیا فائرنگ کے نتیجے میں2 شدت پسند ہلاک جبکہ1 ایف سی اہلکار بھی شہید ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے قمر الدین کاریز کے قریب کانو کائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد ایف سی کے عملے نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن اور اس دوران تعاقب کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں2 شدت پسندہلاک جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں1 ایف سی اہلکار عبدالستار بھی شہید ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا ایف سی اہلکار کی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فوسز کے عملے نے2 نامعلوم افراد کی لاشیں اور ایک ایس ایم جی برآمد کر کے قبضے میں لے لی ایف سی ترجمان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔