فیصل آباد، حاجی محمد اکرم انصاری کے گھر میں کروڑ روپے کی ڈکیتی پولیس کیلئے معمہ بن گئی

منگل 2 فروری 2016 08:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اکرم انصاری ایم این اے کے گھر میں ہونے والی کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی پولیس کیلئے معمہ بن گئی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے وہ ناشتے کے بعد رہائش گا کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران تین مسلح ڈاکو ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کی اہلخانہ جن میں ان کی بیوی ‘ بہو اور دیگر خواتین شامل تھیں انہیں یرغمال بنا کر اس دوران ڈیڑھ سو تولے زیورات جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے تین لاکھ نقد ‘ کلاشنکوف اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حاجی اکرم انصاری کے مطابق ڈیڑھ سو تولے زیورات ان کی بہو کا تھا جبکہ نقدی اور کلاشنکوف ان کی ملکیتی تھی۔

(جاری ہے)

تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے اکرم انصاری ایم این اے کی بجائے ان کے بیٹے کی درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے مگر شام گئے محکمہ تعلقات عامہ کی طرف سے سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کا معائنہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله نے کیا اور اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کمیٹی حاجی محمد اکرم انصاری ایم این اے ‘ میاں عبدالمنان ایم این اے اور ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل بھی موجود تھے اور اس سلسلے میں محکمہ تعلقات عامہ نے سرکاری طور پر تصویر بھی جاری کی پولیس اس واقعہ کے بارے میں گومگو کی حالت میں ہے کہ آیا یہ واقعہ پیش آیا بھی کہ نہیں جبکہ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ ممبر قومی اسبلی حاجی اکرم انصاری نے اپنے انتخابات کے دوران اپنے جمع کرائے گئے گوشوارے میں ڈیڑھ سو تولے سونے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی گوشوارے مین یہ بتایا گیا ہے کہ ان کے گھر میں ان کے بیٹے کی بیوی کے پاس اتنا ڈیڑھ سو تولے زیور جس کی مالیت کروڑ وں روپے بنتی ہے ظاہر کی گئی فیصل آباد کے علاقوں کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی ایک انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے اور حاجی اکرم انصاری ایم این اے کے گوشوارے بھی چیک کئے جائیں تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں۔

محکمہ تعلقات عامہ نے سرکاری طور پر جو ہینڈ آؤٹ اور تصویر جاری کی ہے اس میں حاجی اکرم انصاری ایم این اے اور صوبائی وزیر قانون اور ڈی سی او فیصل آباد کو چلڈرن ہسپتال جو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہا ہے اس کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاکہ ڈکیتی کی اس واردات کے بارے میں صحیح حقائق عوام کے سامنے لائے جاسکیں۔ پولیس اس ڈکیتی کے اہم مقدمے میں کسی بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کر سکیں جبکہ پولیس کے افسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اس واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :