پنجاب اسمبلی اجلاس، وزیرقانون نے مسودہ قانون اور13آرڈینینسوں کو پیش کیا،سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے ان کی دوماہ میں رپورٹ طلب کرلی

منگل 2 فروری 2016 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس میں ایک مسودہ قانون اور13آرڈینینسوں کو وزیرقانون نے پیش کیا جن کو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ان کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے ان کی دوماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔ یہ بل صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے ایوان میں پیش کیا ۔ان میں عوامی نمائندوں کے قوانین پنجاب کا (ترمیمی بل) ، تیرہ آڈنینسوں میں آرڈیننس (ترمیم) صوبائی موٹرگاڑیاں 2015، آرڈیننس (ترمیم) فورٹ منرو ڈویپلمنٹ اتھارٹی ، آرڈیننس (ترمیم) ، فرانزک سائنس ایجنسی ،آرڈیننس(ترمیم ) ایجوکیشن فاوٴنڈیشن پنجاب 2015، آرڈیننس ویجیلنس کمیٹیاں پنجاب 2015، آرڈیننس(ترمیم )فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہور 2015، آرڈیننس ادارہ انضباط خریداری پنجاب 2015،آرڈیننس (ترمیم )مقامی حکومت پنجاب2016،آرڈیننس شادی بیاہ فنکشنز پنجاب 2015،آرڈیننس (ترمیم)مقامی حکومت 2016،آرڈیننس (ترمیم) اکنامک ریسرچ انسٹیوٹ پنجاب 2016، اور آڑڈیننس (ترمیم) جنگلات پنجاب 2016شامل ہیں جبکہ 2بل مسودہ قانون سیف ٹیز اتھارٹی پنجاب 2015اور مسودہ قانون سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب 2015کو ایوان نے بھاری اکثریت سے پاس کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ اور 42منٹس تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس س میں وقفہ سوالا ، توجہ دلاوٴ نوٹس، تحریک استحقاق پیش کی گئیں اور سرکاری کارروائی عمر میں لائی گئی ۔وقت سوالات کے دوران ڈاکٹر وسیم اخترکے سوال کے ضمنی سوال پر پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن مہو ش سلطانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، سیٹلائٹ ٹاوٴن بہاولپور کا افتتاح کیا تھا اس موقع پر انہوں نے کالج سے متصل فیکٹری کی بقیہ زمین کالج کو دینے کا اعلاج کیا تھا ۔

اس زمین کو کالج کو دینے کا کام جاری ہے محکمہ تعلیم اور ضلعی حکومت پنجاب بہاولپوراس معاملے کو جلد حل کروائے کیلئے کو شاں ہے ۔ ننکانہ صاحب گرلز ڈگری کالج میں پرنسپل کی تقرری کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈاکٹر نگہت خورشید کو مذکورہ کالج میں ریگولر پرنسپل کردیا تھا۔راجہ قمرالسلام کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن مہوش سلطانہ نے کہاکہ ہم نے پبلک سروس کمیشن سے 3500لیکچرارز مانگے تھے جن کو مختلف کالجوں میں خالی اسامیوں پر تعینات کرنا تھا۔

ان میں سے 2600لیکچرارستیاب ہوگئے ہیں جبکہ بقیہ خالی اسامیوں کیلئے پبلک سروس کمیشن کو درخواست کی گئی ہے ۔ رکن اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل(ر)سردار محمد ایوب خان کے ایکٹو بزنس کالج گارڈن ٹاوٴن کی انتظامیہ کے طلباء سے غلط بیانی سے روپیہ بٹورنے کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ اس کالج نے 2012-13تک الحاق کیلئے ایچ ای سی کو درخواست دی تھی ۔

جس کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ یہ سوال 2015مٰں جمع کروایا گیا تھا جس کا جواب 9ماہ بعد ملا ہے اور اب کمیٹی 15دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ ایجوکیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ علامہ قبال ٹاوٴن میں39کنال خالی زمین پر ہائر ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بلڈنگ کی تعمیر قطعی غلط ہے کیونکہ رہائشی آبادی ہے اور گلشن اقبال پارک سامنے واقعہ ہے ۔

جس پر پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے دفاتر شہر میں شہر میں بکھرے پڑے ہیں ، حکومت کا نظریہ ہے کہ ان کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا جائے تاکہ احسن طریقے سے کام ہوسکے ۔ اورپھر یہ شہریوں کی بہتری کیلئے اس جبکہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ توجہ دلاوٴنوٹس میں گوجرانوالہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی ہلاکتہر فائزہ ملک کے توجہ دلاوٴنوٹس پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈکیتی کا ایک ملزم گواجرانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوملزم کسی اور ضلع کی پولیس کے پاس ہیں تفتیشی افسران تینوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے تفتیش کرے گا اور جلد ہی یہ ملزمان پکڑے جائیں گے۔

اس کے بعد ایوان میں حکومت کارروائی کی گئی جس کے بعد سپیکر نے اجلاس صبح 10بجے تک ملتوی کردیا ۔