بھارت میں سیلفی نے ایک اور جان لے لی

منگل 2 فروری 2016 08:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)ایک بھارتی نوجوان ایک ٹرین کے سامنے سیلفی بناتے ہوئے اس کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ہے۔ سیلفی بناتے ہوئے موت کے منہ میں چلے جانے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر واپس آتے ہوئے یہ نوجوان ٹرین کے سامنے اپنی تصویر لینے کے لیے ریلوے ٹریک پر موجود تھا کہ تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آ گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قریب 16 سال کی عمر کے اس نوجوان نے پورا دن اپنے دوستوں کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر میں گزارا تھا۔ واپسی کے راستے میں یہ نوجوان آتی ہوئی ٹرین کے سامنے ٹریک پر چل رہا تھا تاکہ جب ٹرین کچھ اور قریب پہنچ جائے تو وہ اْس کے ساتھ اپنی تصویر یعنی سیلفی لے سکے،لیکن وہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :