داعش میں شامل ہونے کا الزام ، برطانیہ کی خاتون ترینہ شکیل کو چھ سال کی قید کی سزا سنا دی گئی

منگل 2 فروری 2016 08:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) برطانیہ کی خاتون ترینہ شکیل کو چھ سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر اپنے کم سن بچے سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ترینہ شکیل کو ٹویٹر پر پیغامات کے ذریعے دہشت گردی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کا مجرم بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ شام گئی تھیں۔ برمنگھم کراوٴن کورٹ میں دو ہفتے کی سماعت کے بعد ججز نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کی خواہش صرف شرعی قانون کے زیر اثر علاقے میں رہنے کی تھی۔ترینہ شکیل اکتوبر 2014ء میں خفیہ طور پر شام چلی گئی تھی جہاں سے انھوں نے تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں ان کے بیٹے کے سر پر دولت اسلامیہ کا جھنڈا بندھا ہوا بھی دکھایا گیا تھا۔ ترینہ شکیل دولت اسلامیہ کے زیر اثر علاقے سے جنوری 2015ء میں لوٹ آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :