پیآئی اے کا جو ملازم ہڑتال کرے گا اسے نوکری سے نکال دیں گے،پرویز رشید ، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے پی آئی اے کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا، ہڑتال کے پیش نظر متبادل نظام کرلیا ہے، فلائٹس اڑتی رہیں گی ہڑتال کرنے والوں کے پر کاٹ دیں گے، پاکستان سمیت خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا جو ملازم ہڑتال کرے گا اس کو نوکری سے نکال دیں گے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ ہڑتال کے پیش نظر متبادل نظام کرلیا ہے۔ پاکستان سمیت خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی تہذیب مشترکہ ثقافتی رکھتی ہے ایران کی تہذیب دنیا کی قدیم اور عظیم تہذیبوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام نے حکومت کیلئے منتخب کیا تھا تو پہلے دن ہی ترجیحات کا اعلان کیا۔

ان کی اولین ترجیحات میں دہشت گردی کا خاتمہ ‘ توانائی کے بحران پر قابو پانا اور معیشت کو بہتر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تمام ترجیحات پر پیش قدمی کی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء سے قبل مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا آج ان کے چہروں پر امید کی کرن نظر آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام طریقوں پر کام کررہے ہیں ایٹمی توانائی سے بھی بجلی پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو اپنے ملک سے ختم کرنے کے ساتھ خطے سے ختم کریں گے۔ اگر ہمسایوں میں امن و سکون نہیں ہے تو ہم اطمینان سے نہیں رہین گے پاکستانی پاکستان کا نہیں پوری دنیا میں رہنے والوں کا سوچتے ہیں‘ پاکستان کو جتنا محفوظ بنائیں گے اتنا ہی دنیا کو بھی بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت بنی تو پی آئی اے کے پاس 18 جہاز تھے ایک جہاز کیلئے ساڑھے سات سو افراد کام کرتے تھے۔ پی آئی ایکو ماہانہ تیس ارب روپے کا خسارہ ہوتا ہے۔ اڑھائی سال میں اٹھارہ کی جگہ چالیس جہاز ہوگئے ہیں حکومت کی تدبیر اور صلایت سے جہازوں کی تعدا دمیں اضافہ کیا ہے۔ انشاء الله جہازوں کی تعداد کو 70 فیصد تک لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑا کیا اور اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزید بہتر بنانے کیلئے سرمایہ درکار ہے۔ پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرنے سے فائدہ ملازمین کو ہی ہوگا۔ اور ان کی نوکریوں کو بھی تحفظ ملے گا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا یہ وزیراعظم نواز شریف کا وعدہ ہے کسی بھی ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی اجازت نہین دیں گے۔ انہوں نے کاہ کہ ہڑتال کا سوچنے والے اپنے ذہن سے خیال نکال دیں۔

ہڑتال سے مسافروں اور پاکستان کا نقصان ہوگا۔ ہڑتال پر جانے والوں کی نوکریاں ختم کردیں اور پھر ان کی نوکریاں بحال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرنے والون کو تلاش کررہے ہیں ملازمین کی تنخواہوں میں کمی بھی کوئی نہیں کر سکے گا۔ تاہم ہڑتال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی صورت میں پائلٹ ‘ انجینیئرز سٹاف کا بندوبست کرلیا ہے ۔ فلائٹس اڑتی رہیں گی ہڑتال کرنے والوں کے پر کاٹ دیں گے۔