چارسدہ ،حساس اداروں نے بھارتی سفارتخانے کے ملازم اور تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا

پیر 1 فروری 2016 10:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) چارسدہ کے علاقے مندلی اور عمرزئی میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کے ملازم اور تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز پولیس اور حساس اداروں نے چارسدہ کے علاقوں میں مندلی اور عمر زئی میں خفیہ اطلاعات پر چھاپے مار کر افغانی باشندے اور اس کی تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنایا ہوا تھا حساس اداروں کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص افغانستان میں بھارتی سفارتخانے میں ملازمت کرتا ہے ملزم آغا جعلی پاکستانی شناختی بنوا کر افغان مہاجرین کے روپ میں رہائش پذیر تھا حساس اداروں نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کے تین بیٹے بھی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کے لئے قائم کرتے ہیں حساس اداروں کا کہنا تھا کہ ملزم آغا اور اس کی تینوں بیٹوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :