وزارت ہاؤسنگ کا سیکٹر جی سکس کے مکانات مسمارکرکے فلیٹ بنانے کا فیصلہ ، وزیراعظم کو بھجوائی جانے والی سمری جلد منظور ہونے کا امکان

پیر 1 فروری 2016 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) وزارت ہاؤسنگ نے سیکٹر جی سکس کے مکانات مسمارکرکے فلیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم کو بھجوائی جانے والی سمری بہت جلد منظور ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ کے ایک ذمہ دار آفیسر نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے سیکٹر جی سکس اور جی سیون میں سرکاری مکانات مسمار کرکے انکی جگہ فلیٹ بنانے کی تجویز وزیراعظم کو دی تھی جس پر وزیراعظم نے کل اخراجات اور منظوری کیلئے سمری بھجوانے کا کہا تھا جس پر وزارت ہاؤسنگ نے ایک مفصل سمری بھجوائی ہے کہ حکومت سے کسی مددکی ضرورت نہیں ہے فلیٹ کی تیاری میں ایک پرائیویٹ کمپنی کو شامل کیا جارہا ہے جس سے وہ 20 فیصد فلیٹ پرائیویٹ فروخت کرے گا باقی 80 فیصد سرکاری ملازمین کو الاٹ کئے جائیں گے۔

وزارت ہاؤسنگ نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ مکانات میں ہزاروں ملازمین آباد ہوسکتے ہیں جبکہ فلیٹوں میں لاکھوں ملازمین کو گھر الاٹ کئے جاسکتے ہین اور اس حساب سے کوئی بھی سرکاری ملازم کرایہ کے گھر میں آباد نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :