2018 تک ہلکی نوعیت کے ساتھ ساتھ بڑی شدت کا زلزلہ بھی آ سکتا ہے عالمی ماہرین ارض

پیر 1 فروری 2016 09:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) خبردار ، ہوشیار ، زلزلے ابھی رکے ہیں ختم نہیں ہوئے ۔ 2018 تک ہلکی نوعیت کے ساتھ ساتھ بڑی شدت کا زلزلہ بھی آ سکتا ہے عالمی ماہرین ارض نے کہا ہیکہ زلزلوں سے ساڑھے آٹھ کروڑ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں لگاتار زلزلے ارضیاتی تغیر و تبدیلی کا نتیجہ ہے انڈین پلیٹ پر واقع پاکستان شمالی جانب یورشین پلیٹ سے ٹکرا رہا ہے کرہ ارض کی سات بڑی پلیٹیں ایک دوسرے کے قریب اور دور ہوتے ہوئے رگڑ کھاتی ہیں ایک رپورٹ کے مطابق کرہ ارض اس وقت شدید ترین زلزلوں کی لپیٹ میں ہے اس کی بنیادی وجہ چاہے کچھ بھی ہو مگر آہستہ آہستہ پہاڑوں کو ختم کیا جانا بھی اس کی ایک وجہ ہے زلزلے سے چار قسم کی لہریں نکلتی ہیں اسلامی نقطہ نظر سے بھی قیامت کے نزدیک قتل و غارت اور زلزلوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :