نئی دہلی میں بچوں کی ہلاکت کے بعد سکولوں سے رپورٹ طلب

پیر 1 فروری 2016 09:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سکول کے دو بچوں کی ہلاکت کے بعد حکام نے ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے جو خدشات پیدا ہوگئے ہیں ان پر غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دہلی میں دو مختلف واقعات میں دو بچے سکول میں پیش آنے والے حادثوں کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ایک نجی سکول کی پانی کی ٹینکی سے ایک چھ سالہ بچے کی لاش ملی تھی،جبکہ اس سے قبل بدھ کے روز دہلی کی مقامی حکومت کے زیرِ انتظام ایک سکول میں پیش آنے والے ایک حادثے میں سکول میں موجود زہریلے مواد کی ٹینکی سے ایک پانچ برس کے بچے کی لاش ملی تھی۔سکولوں میں ہونے والی ان اموات کے بعد والدین میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔دہلی کے نائب وزیرِ اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اموات کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :