اتصالات کا حکومت پاکستان کو800ملین ڈالر دینے سے انکار،جب تک پی ٹی سی ایل کی تمام جائیدادیں نہیں دی جاتیں800 ملین ادا نہیں کئے جائیں گے،اتصالات کا وزارت خزانہ کو خط

پیر 1 فروری 2016 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء)دبئی کے شہزادوں کی ملکیتی کمپنی اتصالات نے حکومت پاکستان کو800ملین ڈالر دینے سے انکار کردیا ہے۔اتصالات کمپنی نے مشرف دور حکومت میں پی ٹی سی ایل خریدی تھی تاہم کنٹرول حاصل کرنے کے باوجود اتصالات نے800ملین ڈالر حکومت پاکستان کو ادا نہیں کئے ہیں۔اتصالات نے وزارت خزانہ کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ جب تک پی ٹی سی ایل کی تمام جائیدادیں انہیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک800 ملین ادا نہیں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے اتصالات کے ساتھ دو معاہدے کئے تھے ایک معاہدہ مشرف دور حکومت میں کیا گیا تھا جس میں جائیدادوں کا ذکر تک نہیں ہے جبکہ دوسرا معاہدہ زرداری حکومت نے اتصالات سے کیا تھا اور سابقہ معاہدے میں تبدیلی کی تھی،دوسرے معاہدے میں حکومت پاکستان نے جائیدادیں بھی دینے کا وعدہ کیا تھا،تاہم بعض قیمتی جائیدادروں پر سرکاری دفاتر ہیں۔خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ 3000سے زائد جائیدادوں میں صرف32جائیدادیں اتصالات کو الاٹ نہیں کی جاسکیں جن کی مالیت چند ملین روپے ہے

متعلقہ عنوان :