سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات دینے اور آپریشن پر کوئی اختلافات ہیں نہ وفاق سے کوئی جھگڑا ہے،مو لا بخش چانڈیو

پیر 1 فروری 2016 09:43

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء)صوبائی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو نے ہالا کے نواحی کھنڈوگاوٴں میں شہید آفتاب عالم شورو کی 26ویں برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات دینے اور آپریشن کرنے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں اور نہ ہی وفاق سے کوئی جھگڑا ہے، عذیر بلوچ کا تعلق لیاری سے ہے اور پہلے پی پی کا جیالا تھا جیسے ہی انہوں نے جرائم پیشہ سرگرمیوں کاآغاز کیا تو پی پی نے ان سے وابستگی ختم کرلی ،انہوں نے کہا کے پی پی کی تاریخ شہیدوں کے خون سے بھری ہوئی ہے ،پی پی کی مخالفت میں بننے والے گرینڈ الائینس میں پیر پگارا کے علاوہ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کا کوئی سیاسی کیریئر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندہ ھ شمن منصوبے کالاباغ ڈیم کو ہوا دی۔ انہوں نے کہاکے چوہدری نثار اور وزیر اعظم کے درمیان اپنے ہی بیانات میں تضاد ہے، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے سندھ اور وفاق کے درمیان ماحول خراب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی اب بچکانہ سیاست کررہی ہے،تقریب سے پی پی سینیٹر تاج حیدر ،مخدوم فخر الزماں، میر سہراب مری دیگروں نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :