آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمہ تک جاری رہے گا‘تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کیخلاف قومی پالیسی پر متفق ہیں‘پرویز رشید،قومی سلامتی کے اداروں کی معلومات کی وجہ سے دہشتگری کے متعدد واقعات کو رونما ہونے سے پہلے کچل دیا گیا‘،پاک بھارت مذاکرات میں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا ، دہشت گرد کشمیر کے بھی دشمن ہیں،پیپلز پارٹی کراچی کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے قومی پالیسی کی حمایت کرتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
پیر 1 فروری 2016 09:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہے گا‘تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کیخلاف قومی پالیسی پر متفق ہیں‘قومی سلامتی کے اداروں کی معلومات کی وجہ سے دہشت گری کے متعدد واقعات کو رونما ہونے سے پہلے کچل دیا گیا‘پاک بھارت مذاکرات میں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا تا ہم مذاکرات سے قبل دہشت گردی کے واقعہ کا رونماہونا اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گرد کشمیر کے بھی دشمن ہیں‘پیپلز پارٹی کراچی کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے قومی پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔
وہ اتوار کے روز سابق ضلع ناظم لاہور اوردنیا میڈیا گروپ کے چئیرمین میاں عامر محمود کے والد کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عہد سے شروع کیا گیا تھا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک یہ آپریشن جاری رہے گا ، وزیر اعظم محمد نوازشریف کی قوم کے ساتھ یہی کمٹمنٹ تھی کہ پوری دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونماہو پاکستان اپنا کردار ادا کر سکے۔
انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے ادارے جو معلومات اکٹھی کرتے ہیں ان کی کامیابی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور متعدد واقعات رونما ہونے سے قبل ہی کچل دیے گئے‘اگر قومی سلامتی کے ادارے موثر نہ ہوتے تو ہمیں دہشت گردی کا اس سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑنا تھا‘ قو می سلامتی کے ادارے جن معلومات کی بناء پر سہولت کاروں تک پہنچے وہ ان کی کارکردگی کا نمونہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات جب بھی شروع ہوتے ہیں پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جائے ،جسے بھارت بھی تسلیم کرتا ہے تاہم مذاکرات سے قبل دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوجاتا ہے جو سوالات کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے کشمیر کاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردوں کا کچھ بھی نام رکھ لیں، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا اور دہشتگردوں کا پیچھا کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعہ کی مکمل تفتیش کی جاتی ہے،اس میں اندرونی ہاتھ ہو یا بیرونی اسے کچلنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کے معاملہ میں قومی پالیسی کی حمایت کرتی ہے اور کراچی کو جرائم و دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ،باقی ان کی اپنی سیاست ہے تاہم تمام سیاسی جماعتیں قومی مفادات پر اکٹھی ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے کہ نیب صرف کراچی میں کام کر رہی ہے‘نیب میں بلوچستان‘پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقدمات بھی چل رہے ہیں‘بدعنوانی کا تعلق کسی صوبے یا قومیت سے نہیں بلکہ اسے بدعنوان ہی کہا جائے گا۔اورنج ٹرین لائن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ جو آج تنقید کر رہے ہیں وہ کل موٹر وے پر بھی تنقید کر رہے تھے اور آج اس بات کی خواہش کر رہے ہیں کہ آپ نے موٹر وے مغربی روٹ پر کیوں نہ بنائی‘پلوں پر تنقید کرنے والے اب باب خیبر بنا رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 1 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بعد عمر اکمل بھی ان کے نقش قدم پر چل نکلے
-
سیف گیمز ، سپورٹس بورڈ کا خواتین ٹیموں کیلئے ”مرد مساجر“ ساتھ لے جانے کا فیصلہ ، درجنوں خواتین کھلاڑیوں کا جانے سے انکار ، پی سی بی نے ایک درجن کے قریب مرد مساجر کے ویزے لگوانے کیلئے پاسپورٹ بھی ... مزید
-
دشمن زیادہ ہوں تو کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیں کم ہوں تو کم ،میجر جنرل بلال اکبر، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سیٹنگ ہوگئی ہے، سندھ رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، قوم کے ساتھ ہے اور ملک ... مزید
-
کراچی، عزیر بلوچ سے سیاسی شخصیات سے رابطے اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق تفتیش جاری ،خالد شہنشاہ اور ارشد پپو سمیت متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا
-
اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے نرخوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہوگیا
-
سندھ بالخصوص کراچی سے متعلق اہم معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ،دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں مکمل ،وفاق نے سندھ رینجرز کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ... مزید
-
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف کرپشن مقدمات کی فائلیں کھل گئیں ، چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹوریٹ سے خورشید شاہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا
-
دہشت گردوں کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر سکولوں کو عارضی طو رپر بند کیا گیا،رانا ثناء اللہ،آج سے پنجاب بھرمیں سکولوں کو کھول دیا جائے گا ،صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو
-
آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمہ تک جاری رہے گا‘تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کیخلاف قومی پالیسی پر متفق ہیں‘پرویز رشید،قومی سلامتی کے اداروں کی معلومات کی وجہ سے دہشتگری کے متعدد واقعات کو رونما ... مزید
-
خیبر پی کے حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے،مولانا فضل الرحمن ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طاقت کے استعمال کے فلسفے کا جائزہ لینا ہوگا، امن و امان اور دہشت گردی کے نام پر مدارس کا تقدس ... مزید
-
چولستان کی300ایکڑ زمین وزیراعلی پنجاب کی اجازت سے 30روپے سالانہ پرمتحدہ عرب امارات کے فرمانراؤں کولیزپردے دی گئی
-
تعلیمی اداروں کے پانی کے ٹینکوں میں زہر ملانے کاخطرہ،حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں کو چھتوں اور ٹینکیوں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی
-
سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات دینے اور آپریشن پر کوئی اختلافات ہیں نہ وفاق سے کوئی جھگڑا ہے،مو لا بخش چانڈیو
-
خورشید احمد شاہ نے بھی عذیر بلوچ سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ، عذیر بلوچ کون ہے اوراس پر کتنے کیسز ہیں، پیپلزپارٹی کا اس سے کو ئی تعلق ہے نہ ہی عزیر بلوچ کے معاملے کا مجھے کوئی پتہ ہے ، میڈیا سے گفتگو
-
ایشیائی ترقیاتی بنک کی خیبرپختونخوامیں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے مالی تعاون کی پیشکش
-
ڈ ی جی ایف آئی کے تبادلے کا فیصلہ، تین نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادئیے گئے
-
لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں جذبہ جہاد کے شوق کو اجاگر کیاجاتا ہے،مولانا عبدالعزیز،لال مسجد کے زیر سایہ مزید 28 مدارس کام کررہے ہیں 550 ملازمین کی تنخواہوں پر ماہانہ 28 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں،جامعہ حفصہ ... مزید
-
اتصالات کا حکومت پاکستان کو800ملین ڈالر دینے سے انکار،جب تک پی ٹی سی ایل کی تمام جائیدادیں نہیں دی جاتیں800 ملین ادا نہیں کئے جائیں گے،اتصالات کا وزارت خزانہ کو خط
-
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
قاہرہ میں شدید دھند، ٹریفک حادثات میں 21 افراد ہلاک
-
نئی دہلی میں بچوں کی ہلاکت کے بعد سکولوں سے رپورٹ طلب
-
شام ، یکے بعد دیگرے تین دھماکے ، 47 افراد جاں بحق ، 115سے زائد زخمی
-
کینیڈا: برفانی تودہ گرنے کے باعث 5 افراد ہلاک
-
2018 تک ہلکی نوعیت کے ساتھ ساتھ بڑی شدت کا زلزلہ بھی آ سکتا ہے عالمی ماہرین ارض
-
جرمنی ، سیاسی جماعت نے مہاجرین کیخلاف ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز دیدی،کوئی بھی اہلکار مہاجرین پر فائرنگ نہیں کرنا چاہتا مگر تارکین وطن کی مزید آمد کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،سربراہ ... مزید
-
یورپی ممالک کامیاں بیوی کے رشتے میں استحکام لانے کے لئے اسلامی تعلیمات سے فا ئدہ اٹھا نے کا فیصلہ
-
وزیراعظم نوازشریف میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی گرین لائین پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ،عشرت العباد،وزیراعظم جلد کراچی میں بھی میٹروبس کی طرز پر گرین لائین پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے جو ایک سے ڈیڑھ ... مزید
-
وزارت ہاؤسنگ کا سیکٹر جی سکس کے مکانات مسمارکرکے فلیٹ بنانے کا فیصلہ ، وزیراعظم کو بھجوائی جانے والی سمری جلد منظور ہونے کا امکان
-
لاہور، ایم پی اےغیاث الدین کے بیٹے نے سوتیلی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
چارسدہ ،حساس اداروں نے بھارتی سفارتخانے کے ملازم اور تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا
-
کرک ، نامعلوم افرادکی ڈی ایس پی کے گھرپرفائرنگ ،بیٹاجاں بحق
-
ڈیرہ گجراں پرمیٹرو اورنج لائن ٹرین کے متاثرین نے ایک بار پھر ورکرز کی ڈوریں لگوا دی ، مظاہرین نے حکومتی مشنری پر قبضہ کرلیا ،مارکیٹ ریٹ نہ ملنے تک دوبارہ کام نہیں شروع کرنے دینگے،مظاہرین
-
جے یو آئی کا توہین رسالت قانون بارے مولانا شیرانی کے انٹرویو سے لاتعلقی کا اعلان
-
کراچی ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں آرمی چیف کے حق میں ریلیاں ،جنرل راحیل شریف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
حمزہ شہبازکا مخدوم فیصل صالح حیات سے را بطہ،جھنگ اور چنیوٹ کے ضلعی چیئرمینوں کے لئے متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ،ضلعی چیئرمین کا عہدہ مخدوم گروپ کودینے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.