پرائیویٹ سکول عدم سیکورٹی کے باعث غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اعلان

اتوار 31 جنوری 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکول عدم سیکورٹی کے باعث غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،سکولوں کو سیکورٹی کی فراہمی کے اقدام سے ہم مطمئن نہیں ہیں،تمام پرائیویٹ سکول سرکاری سیکورٹی ملنے تک بند رہیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلے آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس میں یہ فیصلے کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مطالبات نہ مانے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے،سکولوں کے خلاف دائر مقدمات واپس لئے جائیں

متعلقہ عنوان :