عمران خان نے برین ٹیومر میں مبتلا سات سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کردی

اتوار 31 جنوری 2016 11:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان نے برین ٹیومر میں مبتلا سات سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔

(جاری ہے)

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج سات سالہ ایمن نے چند دن قبل عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ایمن برین ٹیومر میں مبتلا ہے عمران خان گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال گئے جہاں پر انہوں نے سات سالہ ایمن سے ملاقات کی اور بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو بچی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :