آکسفورڈ یونیورسٹی کالج نے 19ویں صدی کے کالونی نواز سیل روھڑز کا مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کردیا ، سٹوڈنٹس یونین کا مظاہروں کا اعلان

اتوار 31 جنوری 2016 11:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) آکسفورڈ یونیورسٹی کالج نے اعلان کیا ہے کہ انیسویں صدی کے کالونی نواز سیل روھڑز کا مجسمہ نمائش کیلئے نصب کرے گا کالج نے اس مجسمے کیخلاف مہم چلانے والے طلبہ کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن یونیورسٹی کے مظاہروں کے بعد اس مہم میں تیزی آگئی ہے اور اس مجسمے کو نصب کرنے کے حوالے سے کئے گئے اعلان کو واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑگیا ہے، واضح رہے کہ سیل روھڑز ایک پرجوش برطانوی کالونی نواز تھا اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ تھا او اس نے جنوبی افریقہ میں کالونیل پروجیکٹ شروع کیا تھا