واحد پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کی ہے ، مومل شیخ

اتوار 31 جنوری 2016 11:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ نے بھی سب کو حیران کردیا،کہتی ہیں میں پاکستان کی واحد اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کی ہے ، میرے والد جاوید شیخ اس سے قبل متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ میرے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد کے ساتھ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں ہوا ہے جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو انکی حکومت سپورٹ کرتی ہے اور پاکستان میں بھی حکومت کو سرپرستی کرنی ہو گی۔ تب جا کر فلم اندسٹری دوبارہ اپنے پاوٴں پر کھڑی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :