ورلڈ ٹی 20سے قبل کیوی کوچ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں ،ایک لمبے عرصے تک مصروف رہنا بڑا مشکل کام ہے، ڈیمرٹی مسکرینہاس

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:16

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ ڈیمرٹی مسکرینہاس نے ورلڈ ٹی20سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انگلینڈ ٹیم کے سابق کھلاڑی مسکرینہاس کو گزشتہ سال ورلڈ کپ 2015 کے فوری بعد مارچ میں شین بونڈ کی جگہ کیوی ٹیم کا باوٴلنگ کوچ مقرر کیاگیا تھا تاہم انھوں نے جمعے کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

مسکرینہاس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ "اس طرح ایک لمبے عرصے تک مصروف رہنا بڑا مشکل کام ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ایسا کرسکتے ہیں لیکن یہ مشکل ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ خاندان کی خاطر میرا یہ فیصلہ ٹھیک ہے"۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور انتظامیے کے ساتھ میرے بہترین تعلقات ہیں جبکہ فیصلہ ذاتی وجوہات پر کیا گیاہے۔38 سالہ مسکرینہاس نے کیوی ٹیم کے ساتھ ان دس مہینوں میں ٹم ساوٴتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو ٹیم کے مستقل رکن بننے جبکہ میٹ ہنری اور ایڈم ملنے کو اچھے باوٴلرز کے طورپر ابھر نے میں کلیدی کردار ادا کیا۔مسکرینہاس اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد باوٴلنگ کوچ کے عہدے سے الگ ہوجائیں گے،