پی ایس ایل ٹیم پشاورزلمی کی آفیشل کٹ کی تقریب رونمائی، کپتان شاہد آفریدی سمیت نجم سیٹھی اور زلمے ٹیم کے آفیشلز کی شرکت ، پی ایس ایل سے قومی کرکٹرز کو بہت فائدہ ہوگا، کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، شاہد آفریدی، پی ایس ایل ایک خواب ہے اس کیلئے بہت محنت کی ہے ، نجم سیٹھی

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) لاہور میں پی ایس ایل پشاور زلمے کی آفیشل کٹ کی تقریب رونمائی ، کپتان شاہد آفریدی سمیت نجم سیٹھی اور زلمے ٹیم کے آفیشلز کی شرکت ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قومی کرکٹرز کو بہت فائدہ ہوگا ملک میں کرکٹ کی پرموشن کے لئے اقدامات ہوتے رہنے چاہیں۔

(جاری ہے)

آفریدی نے خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کی ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تعداد اکیس کرنے کی تجویز دی ہے۔اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا تھا کہ پی ایس ایل ایک خواب ہے، تاہم پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے بہت محنت کی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تعداد اکیس جبکہ ہر ریجن کا ایک کھلاڑی بھی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔