قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم، شاہد آفرید ی سے مشاورت مکمل، میٹنگ کا مقصد ورلڈ ٹی 20، ایشیا کپ میں ٹیموں کی تشکیل کیلئے آفریدی سے فیڈ بیک لینا تھا ، ہارون الرشید

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیاہے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ ٹی 20 کے ٹیموں کی تشکیل کے لیے قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے فیڈ بیک لینا تھا ، ہیڈ کوچ وقار یونس اس وقت نیوزی کیخلاف ون ڈے سیریز میں مشغول ہیں اور سیریز سے فراغت کے بعد ا ن سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی 20 کے سکواڈ ز کے لیے ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس میں وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ، اوپنر شرجیل خان اور فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کے نام بھی زیر غور آئے ہیں۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا۔

(جاری ہے)

کامران اکمل کی ایشیا کپ میں بطور اوپنر واپسی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ابتدائی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے۔شرجیل خان اور کامران اکمل بطور اوپنر واپسی کے مضبوط امید وار ہیں۔ مسلسل خراب پرفارمنس کے باعث احمد شہزاد اور صہیب مقصود کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی20 سے ڈراپ ہونے والے محمد عرفان کو بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فروری کے وسط تک آئی سی سی کو پندرہ رکنی ٹیم کے نام بھجوانے ہیں۔

متعلقہ عنوان :