ڈونر ایجنسیوں کی جانب سے لندن میں ہونے والے سرمایہ کاری شو کے لئے فنڈز کی فراہمی بند کر دی گئی

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)ڈونر ایجنسیوں کی جانب سے لندن میں ہونے والے سرمایہ کاری شو کے لئے فنڈز کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جس کے باعث انوسٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والا شو بھی ملتوی کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں راغب کرنے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دبئی میں سرمایہ کاری شو منعقد ہوا تھا اور دوسرا شو لندن میں منعقد ہونا تھا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی ڈونرایجنسیوں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ دبئی میں ہونے والا سرمایہ کاری شو میں اب تک ہونے والی کارکردگی کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے اور دبئی میں ہونے والے شو کے بعد صوبے میں آنے والے غیر ملکی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیں تاہم دبئی میں ہونے والے شو کے بعد صوبے میں کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کارسرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں ہے جس کے باعث غیر ملکی ڈونر ایجنسیوں نے لندن میں ہونے والے شو کیلئے فنڈز کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے باعث انوسٹمنٹ بورڈ نے تیس جنوری کو ہونے والے لندن میں سرمایہ کاری شو کو بھی منسوخ کر دیا ہے ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو صوبے میں راغب کرنے کیلئے انوسٹمنٹ بورڈ تشکیل دیاگیا ہے ۔