امریکہ نے دو لبنانی شہریوں پر حزب اللہ کی معاؤنت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کر دیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) امریکہ نے دو لبنانی شہریوں پر حزب الہ کی مدد کے الزام میں پابندیاں عائد کر دیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد نورالدین اور حامدی ظاہر الدین نے حزب اللہ کی معاؤنت کے لئے ایشیاء ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کا نیٹ ورک استعمال کیا اور حزب اللہ کے لئے فنڈز فراہم کئے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق دونوں افراد کو بلیک لسٹ کر کے ان پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :