عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ملک بھرسے ملک چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلا ش کیا جائے گا ،نعیم الحق

جمعہ 29 جنوری 2016 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق نے سپورٹس اینڈ کلچر کے تحت ہونے والے عمران خان فاسٹ باؤلر ٹیلنٹ ہنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت نے جس نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ملک بھرسے ملک چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلا ش کیا جائے گا ،نعیم الحق نے عمرخیام ، میاں جاوید ،ڈاکٹرشاہد صدیق، ندیم قادربھنڈر کی اس کاوش کو سراہا اور ان کو یہ پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے مزید کہاکہ کھیلوں پر توجہ دے کر ہم ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، اس پروگرام کے ذریعے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ملک بھرسے تلاش کرکے ان کو منظر عام پر لایا جائے گا، اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں ہیلنٹ ہنٹ کے زیراہتمام کرکٹ کیمپ لگائے جائیں گے اور وہاں سے بہترین فاسٹ باؤلرز چنے جائیں گے اور یہ کھلاڑی قومی ٹیم کاحصہ بن کر ملک کا نام روشن کریں گے، سپورٹ اینڈکلچر کے سربراہ عمرخیام نے اپنے خطاب میں کہاکہ عمران خان فاسٹ باؤلرزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا انوکھا پروگرام ہے اس کے تحت ملک بھر سے ٹیلنٹٹڈ فاسٹ باؤلرز کی کو چنا جائے گا،ٹورنامنٹ کے تیز ترین باؤلر کو سٹیٹ آف پاکستان نوکری دے گااور چار بہترین باؤلرز کو نیشنل اکیڈمی میں ٹریننگ کے لئے بھیجا جائیگا ،عمران خان فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز 20 اور 21 فروری سے لاہور سے کیا جائے گا اورنوجوان کھلاڑیوں کی رجسٹریشن عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :