اورنج ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں،رقم چین ہی دے گا،شہباز شریف،اورنج ٹرین منصوبے پر الزامات کا جواب دینا توہین سمجھتا ہوں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 جنوری 2016 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں،رقم چین ہی دے گا،اورنج ٹرین منصوبے پر الزامات کا جواب دینا توہین سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں3لاکھ سے زائد لوگ میٹروبس پر سفر کرتے ہیں،عام آدمی کو سکول،کالجز اور دفاتر پہنچنے میں سہولت میسر ہوئی ہے،میٹرو منصوبہ اشرافیہ کے بجائے عام آدمی کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلہ بس کا نام دے کر70ارب کا الزام لگانے والے ثابت نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین پر اڑھائی لاکھ افراد سفر کریں گے،یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبے پجارو والوں کے پیٹ میں دکھ رہے ہیں،اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ ہے