صوبے میں آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلی اور گورنر سندھ کی ملاقات میں اتفاق ،ملاقات میں جاری منصوبوں اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال ، صوبہ اور شہر میں قیام امن میں سیکورٹی فورسز کے اقدامات کو خراج تحسین پیش

جمعہ 29 جنوری 2016 09:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کے روز گورنرہاوٴس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جاری منصوبوں اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبہ اور شہر میں قیام امن میں سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے میں آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رہے گا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کے قیام سے ہی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اس ضامن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائیگا ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ان کے بڑے بھائی انوارا العباد خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی، علاوہ ازیں گورنر ہاوٴس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان بڑے بھائی انوار العباد خان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبے بھر سے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :