پینٹاگون قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی تصاویر شائع کرے گا

جمعہ 29 جنوری 2016 09:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)امریکی شعبہ دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون عراق اور افغانستان میں امریکی حراستی مراکزمیں قیدیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک سے متعلق کچھ تصاویر شائع کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی ایک امریکی تنظیم کی طرف سے ایک بیان میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ اقدام امریکی پینٹاگون اور امریکا کی ’امیریکن سول لبرٹیز یونین‘ یا ACLU کے مابین ایک قانونی جنگ کے نتیجے میں کیا جا رہا ہے۔

امریکا کی سول لبرٹیز یونین کی طرف سے اس سلسلے میں 2014ء میں آزادیء معلومات کے تحت ایک قانونی مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس کے تحت یونین اْن 2000 تصاویر کی اشاعت چاہتی تھی جن میں امریکی حراستی کیمپوں میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ACLU کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے مذکورہ تصاویر میں سے 198 جمعہ 29 جنوری تک آ ن لائن شائع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گرچہ اوباما انتظامیہ 2009ء میں ہی کہہ چْکی تھی کہ وہ یہ تصاویر شائع کر دی گی تاہم کانگریس نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ میں چھوٹ کے طور پر ایک بل پاس کر کے حکومت کو اس بات کی اجازت دے دی کہ اگر امریکی وزیر دفاع ان تصاویر کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار سمجھتے ہیں تو پھر اس کی اشاعت کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :