مصر، ایف سولہ لڑاکا طیارہ فوجی مشقو ں کے دوران گر کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

جمعہ 29 جنوری 2016 09:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) مصر کا لڑاکا ایف سولہ طیارہ فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مقام پر ہونیوالی فوجی مشقوں کے دوران ایف سولہ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگئے طیارہ گرنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :