مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے امریکہ اور ایران کو مل کر کام کرنا چاہیے ، حسن روحانی

جمعہ 29 جنوری 2016 09:37

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور تہران کو مشرق وسطی میں امن کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے روم کے چار روزہ دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے تہران کے ساتھ مل کر کام کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قوی امکانات ہیں تاہم اب چابی واشنگٹن کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ جارحیت کو ایک طرف رکھے اور دوستی کے راستے کا انتخاب کرے انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے امریکہ کو ہمارے ساتھ ایک آواز ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں ترقی اور روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئی برآمدی مارکیٹ بھی پیدا کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :