ڈینگی کے بعدذکاوائرس نے دنیاکواپنی لپیٹ میں لیناشروع کردیا،برازیل اورامریکہ میں 15لاکھ سے زائدلوگوں کولپیٹ میں لے چکا

جمعہ 29 جنوری 2016 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)ڈینگی وائرس کے بعدذکاوائرس نے دنیاکواپنی لپیٹ میں لیناشروع کردیا،برازیل اورامریکہ میں 15لاکھ سے زائدلوگوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے جبکہ مچھروں سے پھیلنے والاذکاوائرس نے 20سے زائدممالک میں پھیل چکاہے جس سے 40لاکھ سے زائدلوگوں میں پھیلنے کاخدشہ ہے ،ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیوایچ اوکے مطابق مچھروں سے پھیلنے والاذکاوائرس دنیاکاخطرناک ترین وائرس ہے ،جس کے اثرات دل دہلادینے والے ہیں اوریہ اس وقت تک 20سے زائدممالک تک پھیل چکاہے جبکہ سب سے زیادہ15لاکھ لوگ برازیل میں ذکاوائرس سے متاثرہوئے ہیں جبکہ جنوبی امریکہ میں اس خطرناک وائرس کاپہلاکیس 15مئی2015ء کورپورٹ ہوااس وقت دنیامیں ذکاوائرس ہنگامی حدتک پہنچ گیاہے

متعلقہ عنوان :