پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہا، ، وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات فوج پیچھے نہیں ہٹے گی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حیدر آباد گیریژن کے دورہ کے موقع پر ریٹائرڈ ، حاضر سروس افسران اور فوجی جوانوں سے گفتگو

جمعہ 29 جنوری 2016 09:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہا اور وہ ان کی امیدوں پر پوری اتری ہے، وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدر آباد گیریژن کا دورہ کیا،آرمی چیف نے دورے کے دوران ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ رجمنٹل سنٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگارشہداء پر پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہا، ہمیشہ امیدوں پر پوری اتری ہے، وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات فوج پیچھے نہیں ہٹے گی