الزامات کا جواب وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں دینا چاہتا ہوں،خورشید شاہ، وزیراعظم نے موقع نہ دیا تو عدالت سے رجوع کرونگا ، وہ لوگ بول رہے ہیں جو میرے ہاتھ چومتے تھے کہ حکومت بچائیں ، میاں صاحب کے آستینوں میں سانپ چھپے ہیں،چوہدری نثار کو ملٹی وٹامن کی ایسی گولی کھلائی کہ ٹھیک ہوکر قوم کے سامنے آگیا، مجھ پر لگائے گئے الزامات کوثابت کرنا ہوگا میری ذات کو فائدہ پہنچا تو سیاست کو خیر آباد کہہ دونگا ،جمہوریت اور سسٹم بچانے کی خاطر ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ،وزیر داخلہ دہشتگردی کے واقعات کے بارے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف ہے،سکھر میں پریس کانفرنس

جمعہ 29 جنوری 2016 09:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپنے پر لگائے گئے الزامات کا جواب وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں دینا چاہتا ہوں ، اگر وزیراعظم نے کوئی موقع نہیں دیا تو عدالت سے رجوع کرونگا ، آج وہ لوگ بول رہے ہیں جو میرے ہاتھ چومتے تھے کہ ہماری حکومت بچائیں ، میاں صاحب کے آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں ، ڈستے کسی اور کو ہیں اور مرتا کوئی اور ہے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشتگردی کے واقعات بارے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف ہے ۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج وہ لوگ بول رہے ہیں جو ماضی میں میرے ہاتھ چومتے رہے ہماری حکومت بچائیں ۔ ہم نے ماضی کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنے کی بات کی ہم پر فرینڈلی الزامات لگائے گئے جمہوریت اور سسٹم بچانے کی خاطر ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ہم نے کسی کی حکومت نہیں بچائی حکومت اس وقت مشکل میں پھنسی ہوئی تھی ہم نے سسٹم کو بچالیا ہے میں نے اور پیپلز پارٹی نے حکومت کے جمہوریت کو ڈیل ریل کرنے سے بچائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا لگا جیسے میں نے چوہدری نثار کو ملٹی وٹامن کی گولی کھلائی اتنی اچھی وٹا من دی کہ ٹھیک ہوکر قوم کے سامنے آگیا انہیں مجھ پر لگائے گئے الزامات کوثابت کرنا ہوگا میری ذات کو فائدہ پہنچا تو میں سیاست کو خیر آباد کہہ دونگا ۔ ہم نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں بیماری لاحق ہوجاتی ہے چوہدری نثار حکیم اللہ محسود کی موت پر افسردہ تھے انہوں نے انہیں شہید قرار دیا چوہدری نثار کے حکیم اللہ محسود کی موت پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے اے پی ایس واقعہ کی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ غلط نہیں کیا تھا ہم دہشتگردی کے واقعات پر پوائنٹ سکورنگ کرنا نہیں چاہتے تھے دہشتگردی کیخلاف تھام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اس جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں ہم نے اگر پوائنٹ سکورنگ کرنی تھی تو کنٹیر پر کھڑے عمران خان کے دھرنے ، ایم کیو ایم کے استعفیٰ کے معاملے پر کرتے ۔

چوہدری نثار دہشتگردی کے واقعات پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اتنے سیخ پا ہوگئے تو ظاہر ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے کون لوگ ہیں جو دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اس لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا بے بنیاد الزامات لگانا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں نیکٹا کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا اب نیکٹا کی ویب سائٹ بھی ختم کرادی گئی ہے گزشتہ دو سال سے آئی ڈی پیز کو بحالی نہیں کراسکے ہم نے سوات آپریشن کرکے ہمت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں آئی ڈی پیز کو بحال اوردہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سبین محمود قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا اسامہ بن لادن کی تحقیقات منظر عام پر لائی گئی اس کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے