براڈکاسٹر کی طنزیہ حرکت ، کیوی کرکٹ بورڈ پریشان ، مشتاق احمد کو اطمینان،اناوٴنسر کی اس حرکت مقصد شاید گراوٴنڈ میں موجود شائقین کو بتانا ہوسکتاہے ، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، مشتاق احمد

جمعرات 28 جنوری 2016 09:18

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیو زی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں براڈکاسٹرکی طنزیہ حرکت پر میزبان کرکٹ بورڈ نے پشیمانی کا اظہار کیا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ ا س واقعے سے زیاد ہ متاثر نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سپن کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ اناوٴنسر کے عمل سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ،اناوٴنسر کچھ بھی چلائے لیکن اگر وہ کسی کھلاڑی کا نام نہیں لے رہا تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اناوٴنسر کی اس حرکت مقصد شاید گراوٴنڈ میں موجود شائقین کو بتانا ہوسکتاہے کہ میدان میں کیش مشین موجود ہے کیو ں کہ اگر آپ نہیں جاتے کہ کیش مشین کہاں ہے تو اسے حاصل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :