اسلام آباد، کے پی کے ‘ بالائی پنجاب میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کا امکان

جمعرات 28 جنوری 2016 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پی کے ‘ بالائی پنجاب میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں ‘ پشاور‘ سکھر میں دھند کی شدت میں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق فاٹا‘ شمالی بلوچستان ‘ گلگت کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ ہنزہ میں منفی 6 ‘ دیر اور سبی میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :