لاہور ہائی کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزم بریگیڈیئر علی کی سزا میں چھ ماہ کی کمی کردی

جمعرات 28 جنوری 2016 09:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزم بریگیڈیئر علی کی سزا میں چھ ماہ کی کمی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزم بریگیڈیئر علی کو فوجی عدالت نے جون 2011 ء میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بند نے درخواست کی سماعت کے بعد بدھ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا میں چھ ماہ کی رعایت دے دی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیل طریقہ کار کے مطابق سرکاری چھٹیوں کی رعایت ملزم کو دی جائیں ان کی سزا اب 17 جون 2016 میں مکمل ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :