فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے ویلنشیاء گارڈن ایگزیکٹو بلاک کو غیر قا نو نی قرار دیدیا

جمعرات 28 جنوری 2016 09:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء)ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم ویلنشیاء گارڈن ایگزیکٹو بلاک واقع سمندری روڈ فیصل آ باد کو غیر قا نو نی قرار دے دیا ۔ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ ا سکیم ویلنشیاء گارڈن ایگزیکٹو بلاک واقع سمندری روڈ فیصل آ باد جو کہ بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی ہے ۔ مزید اس بارے میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے ڈسٹر کٹ کلکٹر کو تحریر کیا ہے کہ ایف ڈی اے سے نا منظور سکیم کے تتمہ جات نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی ان کے پلاٹس کی رجسٹریاں کی جائیں تا وقتیکہ یہ سکیم ایف ڈی اے سے منظور نہیں ہو جاتی ۔

اور مزید ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو اس سلسلے میں تحریری کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ د ئیے جا ئیں جب تک کہ مذکو ر ہ سکیم ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لے۔

(جاری ہے)

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی پیشگی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔ عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور متذکرہ بالا ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نہ خریدیں ۔ نقصان کی صورت میں عوام خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :