افغان شہری شناختی کارڈ سکینڈل،ایف آئی اے کی ٹیم سابق ایم این اے اور سینیٹر کی گرفتاری کیلئے باجوڑ ایجنسی جائے گی

جمعرات 28 جنوری 2016 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء)افغان شہریوں کو قومی شناختی کارڈ دلوانے کے سکینڈل میں ایف آئی اے کی ٹیم سابق ایم این اے اور سینیٹر کی گرفتاری کیلئے باجوڑ ایجنسی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہری روح اللہ اور خاندان کے افراد کو پاکستان کا شناختی کارڈ دلوایا گیا،بعد میں روح اللہ نادرا میں 6سال تک نوکری بھی کرتا رہا ہے،اس پر ایف آئی اے نے ایک مقدمہ درج کیا اور پھر اس کی تحقیقات کیں،2ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے آئے ہیں ان میں ایک سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید ہیں جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے،دوسرے سابق سینیٹر عبدالرشید ہیں جن کا تعلق جے یو آئی سے ہے،ان دونوں کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم باجوڑ ایجنسی جائے گی