ہرنائی میں ایف سی آپر یشن میں بی ایل اے کے کئی دہشت گرد مارے گئے،کچھ زخمی حالت میں فرار ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد ہوا، لورالائی سکاوئٹس کمانڈ نٹ حسنین حیدر

جمعرات 28 جنوری 2016 09:31

لورالائی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء ) لورالائی سکاوئٹس کے کمانڈ نٹ حسنین حیدر میجر عامر ، میجر زوہیب ، کپیٹن انعام بگٹی نے لورالائی سکا وئٹس میں ایک اہم پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر قبائلی عمائدین اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔اس موقع پر کمانڈنٹ نے بتایا کہ گزشتہ دودنوں سے ہرنائی کے علاقے خوست میں ایف سی فضائی اور زمینی آپر یشن کیا اور وہاں موجود بی ایل اے کے کئی دہشت گرد مارے گئے اور کچھ زخمی حالت میں فرار ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد ہوا اسلحے میں 4عد د موبائل فون وائر لیس سیٹ 12عد د ہینڈ گرنیڈ 12عد د گرینڈ لانچر ، نائٹ وژن ، پستول ،اور سینکڑوں راونڈ کارتوس برآمد ہوئے اور دہشت گردوں کے قبضے سے پاکستان مخالف لڑیچر ،کتابیں ،خطوط ٹرئینگ کے کتب اُن کے ساتھیوں کے ریکارڈ اور کان مالکان کر بھیجے گئے لیٹرز اور وصول کی گئی رقم کی تفصیل راشن ،کمبل اور روز مرہ استعمال کے اشیا ء برآمد ہوئے اورایف سی کے نوجوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور سامان کمبل کو تباہ کردیئے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک بک برآمد ہوئے اُن میں کروڑوں روپے کے حساب جوکہ مختلف ذرائع سے انھیں موصول ہوئے اوردہشت گردوں نے کراچی اور اسلام آباد بھی رقم لوگوں کو بھجوائے اس موقع پر کمانڈنٹ نے کہا ایف سی بلوچستان کے درودراز علاقوں میں خدمات سرانجام دیے رہے ہیں اورپاکستان کی بقا وسلامتی اورعوام کی جان ومال کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہیں عوام کی مدد و تعاؤن سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اورپاکستان اور عوام کے دشمنوں کاپیچھا کرتے رہیں گے ہمیں عوام کی مدد چاہئے اور دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں علاقے کے عوام بروقت اطلاع دیں ہم اُن کی سرکوبی کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور دہشت گردوں کاخاتمہ ہم اچھے تعلیم اوراچھے کردار سے بھی کرسکتے ہیں ہمیں متحد ہوکر پاکستان دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنانا چاہیے ۔