لاہور، ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہی میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کیخلاف کاروائیاں جاری

جمعرات 28 جنوری 2016 09:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہی میں شہر میں قا ئم ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کے خلاف کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مال روڈ پر واقع داتا فاسٹ فوڈ اور و رجینار یسٹو ر ینٹ کو مضرِصحت تیل استعمال کرنے، اشیاء خوردونوش گند ی جگہ پر تیا ر کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات جبکہ گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے غوث اعظم بازار میں واقع شیخ جوس کارنر کو مِلک شیک کی تیاری میں دودھ کی جگہ میدہ( Starch) استعمال کرنے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور میدہ کا نمونہ حاصل کر کے ٹیسٹینگ کیلئے لیبارٹری بھجوادیا۔

مز ید عز یز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے تا ج با غ میں کاروائی کرتے ہوئے ٹو پس بیکر ز کے پر و ڈکشن یو نٹ کو گند ی ٹر ے استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹو ٹے فر یز رز کی و جہ سے جبکہ سمن آ با د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے شیخو ر یسٹو ر ینٹ کو ٹو ٹے فر یز رزمیں کھا نا جمع کر نے، فر یز ر کی ا نتہا ئی گند ی حا لت ، ذائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور و ر کر ز کی گند ی حا لت کی بنا پرپر سر بمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے چونگی امر سدھو میں واقع بٹ مرغ چنے اور الحا فظ سو ئٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع سلور سٹار ہوٹل اور ریجنسی اِن ہوٹل کو ذائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جبکہ صد یق ٹر یڈ سنٹر میں مو جو د تند و ر ی فا سٹ فو ڈ کو اشیاء خوردونوش پر تایخ اجراء اور تاریخ تنسیخ نہ ہونے اور گند گی کی و جہ سے ، راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بادامی باغ میں واقع لطیف بیکری جبکہ شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے ایک موریہ پل کر قریب واقع حیدر مرچ چکی کو اشیاء خوردونوش پر تایخ اجراء اور تاریخ تنسیخ نا ہونے کی بنا پر جرمانے عائد کرتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کئیے۔

ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈاتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں صبح سویرے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا گیا تو ناغے کے روز 20من غیر معیاری اور مضر صحت گوشت پکڑ لیا گیاجس کے باعث ناقص گوشت بیچنے والوں میں کھلبلی مچ گئی۔ یاد رہے کہ لاہور کی دبنگ خاتون،فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتازدوماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ متحرک ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنے فرض کو نبھانا شروع کردیا ہے جس سے ناقص اشیاء بیچنے والوں کی شامت آگئی ہے۔

اس طرح گذشتہ روز ان کی سربراہی میں ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا گیا اور ناغے کے روز ناقص اور مضر صحت گوشت رکشے میں لوڈ کرکے سپلائی کے لیے لیجایا جارہا تھا کہ ٹیم نے دیکھ لیا جس پر ڈرائیور رکشہ اور 20من مضر صحت گوشت چھوڑ کر بھاگ گیا۔ گوشت کو قبضے میں لیکر لاہور لائیو سٹاک اورپولیس کو طلب کریں اس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :