ترکی میں کچھ عناصر’داعش ‘ کی مالی مدد کررہے ہیں، اسرائیل کا الزام

جمعرات 28 جنوری 2016 09:54

تل ابیب( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء )اسرائیلی وزیردفاع کا کہناہے کہ ترکی میں موجود کچھ عناصرداعش کی مالی مدد میں مصروف ہیں، امید ہے ترک حکومت ایسے عناصرپرقابوپانے میں کامیاب ہوجائیگی۔اسرائیلی وزیردفاع موشے یالون کاکہناہے کہ ترکی میں موجود کچھ عناصرداعش سیتیل خریدرہے ہیں۔ان کا مزیدکہناہے کہ ایسے عوامل ترکی اوراسرائیل میں حالات کی بہتری میں حائل ہیں۔

(جاری ہے)

موشے یالون کا کہناتھاکہ داعش کی معاشی شہ رگ پرقدغن لگانے کافیصلہ ترک حکومت کوکرناہے۔موشے یالون نے الزام عائد کیا کہ شدت پسند ترکی کے راستے یورپ اورمشرق وسطیٰ میں سفرکرتے ہیں۔اسرائیلی وزیردفاع نے امیدظاہرکی کہ ترک حکومت داعش کے راستے کو روکنے میں کامیاب ہوجائیگی۔دوسری جانب امریکہ ترک حکومت اورصدرطیب اردگان پرداعش کی معاونت کے روسی الزامات کوجھوٹ کاپلندہ قراردے چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :