پی ٹی اے کے 182 ٹیلی کام کمپنیوں کے ذمے41ارب 70کروڑ کے بقایاجات ڈوب جانے کا انکشاف ،بقایا جات میں سب سے بڑی رقم 22ارب13کروڑ روپے انسٹافون نامی کمپنی کے ذمے بقایا ہیں جس کا لائسنس کینسل کر دیا گیا،ایم ایس ٹیلی کارڈ کے ذمے3ارب 25کروڑ،ورلڈ کال کے ذمے2ارب 89کروڑ ،پی ٹی سی ایل کے ذمے 1ارب 71کروڑ ،میسرز ڈین کام کے ذمے1ارب 65کروڑ، ڈی وی کام کے ذمے 1ارب59کروڑ جبکہ گریٹ بیر کے ذمے 71کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں،پی اے سی میں رپورٹ

جمعرات 28 جنوری 2016 10:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے 182 ٹیلی کام کمپنیوں کے ذمے41ارب 70کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات ڈوب جانے کا انکشاف ہوا ہے ،بقایا جات میں سب سے بڑی رقم 22ارب13کروڑ روپے سے زائد انسٹافون نامی کمپنی کے ذمے بقایا ہیں جس کا لائسنس کینسل کر دیا گیا تھااور ان کے ساتھ معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں جبکہ دیگر بڑے نادہندگان میں کے ایم ایس ٹیلی کارڈ کے ذمے3ارب 25کروڑ،ورلڈ کال کے ذمے2ارب 89کروڑ ،پی ٹی سی ایل کے ذمے 1ارب 71کروڑ ،میسرز ڈین کام کے ذمے1ارب65کروڑ ،میسرز ڈی وی کام کے ذمے 1ارب59کروڑ جبکہ گریٹ بیر کے ذمے 71کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات گذشتہ 26سالوں سے واجب الادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں دستاویزات پیش کرتے ہوئے آڈٹ حکام نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مختلف سیلولر کمپنیوں کے ذمے مجموعی طور پر 41ارب70کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد واجب الادہ ہیں جس میں سب سے زیادہ انسٹا فون کے ذمے بقایا ہیں جس پر سیکرٹری پی ٹی اے سید اسماعیل نے بتایا کہ یہ بقایاجات 1990سے شروع ہوئے ہیں اور ان میں سے زیادہ بقایا جات لائسنس فیسوں کی مد میں ہیں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سیلولر کمپنیوں سے لائسنس فیس کی وصولیوں کے احکامات دئیے تھے اور ای سی سی نے اپنے اجلاس میں تمام وصولیاں قسطوں میں کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں کئی کمپنیوں نے ادائیگیاں کر دی تھی انہوں نے بتایا کہ سیلولر کمپنی انسٹا فون نے بھی کئی اقساط کی ادائیگی کی مگر بعد میں مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ مذید ادائیگی نہ کر سکے انہوں نے بتایا کہ انسٹافون کمپنی کے مالکان نے کمپنی کو فروخت کرنے کی بھی کوششیں کی اور کوریا کی ایک کمپنی کے ساتھ ان کے معاملات بھی طے ہوگئے تھے مگر بدقسمتی سے میریٹ دھماکے وجہ سے کوریا کی کمپنی کے ساتھ معاملات طے نہ ہوسکے جس کے بعد انسٹا فون کا لائسنس کینسل کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ انسٹا فون سمیت کئی سیلولر کمپنیاں جو ابھی تک ادائیگی کرنے میں ناکام رہی ہیں ان کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان کمپنیوں سے ریکوری ہونے کے بعد کمیٹی کو تمام تر معاملات سے اگاہ کر دیا جائے گا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیرمین پی ٹی اے کو مذید تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :