داعش اپنا دائرہ پاکستان سے پرتگال تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،روس ،دہشتگرد تنظیم سے درپیش خطرا ت سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ، سرگئی لاروف

جمعرات 28 جنوری 2016 10:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ داعش پاکستان سے پرتگال تک اپنا دائرہ وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو اس وقت سنگین خطرے کا سامنا ہے کیونکہ داعش پاکستان سے لیکر پرتگال تک اپنی خلاف کی ریاست بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ داعش کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی سکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم سے دو چار خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو یکجا ہوکر آگے بڑھنا ہوگا

متعلقہ عنوان :