بلوچستان میں آج سے بارشوں کا آغاز ہو گا،محکمہ موسمیات

بدھ 27 جنوری 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) بلوچستان میں آ ج بدھ کی رات سے بارشوں کا آغاز ہو گا اور جمعرات کو برف باری ہو گی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں شروع ہوں گی اور پنجاب کے بجائے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے منگل کو خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی حصوں میں تھوڑی سے بارش ہو گی کیونکہ دھند کا سلسلہ اب ختم ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ ڈویژن میں بھی بارش ہو گی جن میں سکھر اور گھوٹکی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس پورے سیزن سندھ کے اندر بارش نہیں ہوئیں تاہم فروری میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کے بعد سردی بھی ختم ہو جائے گی ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ اس دفعہ پاکستان میں سردی کی لہر دیر سے آئی ہے اور اس کی وجہ ال نینو ہے انہوں نے کہاکہ ال نینو کی وجہ سے بحرالکاہل کا پانی گرم ہوتا ہے اور اس سے مون سون بھی متاثر ہوا ہے اور سردی کی بارشیں بھی دیر سے ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :