عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، حکو مت کی چا ندی ہو گئی،ایک سال میں ایک سو چار ارب روپے خاموشی سے اپنی جیب میں ڈال لئے ،یہی پیسے عوام میں تقسیم کئے جائیں تو ہر پاکستانی خاندان کے حصے میں بیالیس ہزار روپے آئیں،سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف

بدھ 27 جنوری 2016 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی سے فائدہ اٹھا کر ایک سال میں ایک سو چار ارب روپے خاموشی سے اپنی جیب میں ڈال لئے ہیں اور اگر یہی پیسے عوام میں تقسیم کئے جائیں تو ہر پاکستانی خاندان کے حصے میں بیالیس ہزار روپے آئیں ۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غریب عوام کا خون نچوڑنا بند کرے اور مالی معاملات میں شفافیت لائے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت پارلیمان کی منظوری کے بغیر تیل پر کئی قسم کے ٹیکسز لگا ر قوم سے رقوم بٹورتی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دے رہی انہوں نے کہا کہ ایک آزاد اندازے کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی سے حکومت کو ایک سو چار ارب روپے کی بچت ہوئی مگر حکومت نے خاموشی سے سارے پیسے اپنی جیب میں ڈال لئے ۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا تیل کو عوام کی جیبیں کاٹنے کا ذریعہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل کے ذریعے قوم کو لوٹنا فوری طور پر بند کیا جائے اور عالمی منڈی سے سستے داموں خریدا گیا تیل عوام کوبھی کم سے کم نرخوں پر فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :