خیبر پختونخوا حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کردیا،ہسپتالوں کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں گیس ہیٹر ‘ گیزر خریدنے پر پابندی ، ٹیلی فون کا غیر ضروری استعمال ختم، ہدایت نامہ،فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سرکاری تقریبات اور سیمینار پر پابندی ، سرکاری سطح پر بڑی گاڑیاں استعمال نہیں ہوں گی

منگل 26 جنوری 2016 09:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) خیبر پخنونخوا حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کردیا۔ ہسپتالوں کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں گیس ہیٹر ‘ گیزر خریدنے پر پابندی ہوگئی۔ ٹیلی فون کا غیر ضروری استعمال ختم کیا جائے۔ تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ ۔ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سرکاری تقریبات اور سیمینار پر پابندی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پالیسی میں مزید کہا گیا سرکاری سطح پر بڑی گاڑیاں استعمال نہیں ہوں گی صرف 1000 سی سی سے کام چلایا جائے۔ سردی چاہے جتنی بھی ہو سرکاری ملازمین گرم پانی استعمال نہیں کریں گے۔ جرمانوں سے بچنے کیلئے یوٹیلٹی بل ٹائم پر ادا کئے جائیں۔ کفایت شعاری پالیسی کا ہدایت نامہ تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو جاری کردیا گیا ہے۔ کفایت شعاری پالیسی بنانے کیلئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت نے رواں سال بجٹ خسارے کے باعث یہ پالیسی بنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :