امریکہ ، شمال مشرق ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ ، شدت 7.1 تھی کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ، چار گھر تباہ

منگل 26 جنوری 2016 09:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) امریکہ کی شمالی مغربی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ریکٹر پر زلزلے کی شدت 7.

(جاری ہے)

1 درجے ریکارڈ کی گئی امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے سب سے بڑے شہر اینکریج سے 260 کلومیٹر جنوبی مغرب میں 127 کلومیٹر گہرائی میں تھا زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چار گھر تباہ ہو گئے رہائشیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لگ بھگ نصف منٹ تک جاری رہے امریکہ کے محکمہ موسمیات نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز انتہائی گہرائی میں ہونے کے باعث کسی سونامی کا خطرہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :