عراق اور ایران کا دوطرفہ ویزہ فری سفری پروگرام پر تبادلہ خیال

منگل 26 جنوری 2016 09:51

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) ایران اور عراق نے ویزا نامہ دستبرداری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کی منتقلیوں کو فروغ دینا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ایشؤ پر اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی پارلیمانی یونین آف آرگنائزیشن اسلامی تعاون سے بغداد میں ہونے والے گیارہویں اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقات میں کیا گیا اس موقع پر عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک شہریوں کے لئے ایک دوسرے ملک کے سفر کے لئے ویزا فری سفر کے معاملے پر پیشرفت کے لئے اہم اقدامات کریں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لئے اس پروگرام پر پیشرفت انتہائی اہم ہے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :