ایران کے صدر حسن روحانی تین روزہ یورپین دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی روانہ ہو گئے

منگل 26 جنوری 2016 09:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی تین روزہ یورپین دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی روانہ ہو گئے ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی حکومتی عہدیداروں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران سے اٹلی روانہ ہو رہے ہیں اپنے اس دورے کے دوران روحانی اطالوی صدر سرجیو ماتیریلا اور وزیر اعظم یتیوروہنزئی سے ملاقات کریں گے اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معائدے کے نفاذ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

(جاری ہے)

صدر حسن روحانی پوپ فرانس سے ملاقات کے لئے ویٹیلکن بھی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :